ماہ شعبان کی پندرہویں رات يا دن میں
خصوصى عبادت كا اہتمام درست نہیں!
آج ماہ شعبان کی پندرہویں رات ہے ، امام احمد ، ابن ماجہ نے ایک
روایت نقل کی ہے جسے علامہ البانی نے حسن قرار دیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: ((اللہ سبحانہ و تعالی ماہ شعبان کے پندرہوین رات کو روئے زمین کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں اور مشرک اور کینہ پرور ایک روایت کے مطابق قاتل (خونی) اور کینہ
پرور کے علاوہ سب کی بخشش فرما دیتے ہیں)) واضح رہے کہ اس سلسلے میں یہ واحد حسن
روایت ہے اور اس میں کسی خاص عبادت کا تذکرہ نہیں ہے
نہ ہی اس رات خصوصی قیام کا حکم ہے اور نہ ہی اس کے دن میں روزے رکھنے کی ترغیب
غرض کہ کسی خصوصی عبادت کی کوئی دلیل نہیں ۔
بس اس میں مشرک یا قاتل اور
کینہ پرور کے علاوہ سب کی معافی کا اعلان ہے ۔
شرك كى خطورت اور هلاكت كا
اندازه ہم سبهى كو ہے الله ہميں همارى ذريت كو اس سے محفوظ ركهے ۔
،،،،
یاد رہے کہ قاطع رحم (رشتے
توڑنے والا) عمر کی برکت سے محروم رہتا ہے ، مال میں برکت سے محروم ہوتا ہے صحت
میں برکت سے محروم رہتا ہے، اہل و اولاد میں برکت سے محرم رہتا ہے قطع رحمہ کرنے
والا واقعی مسکین اور دھتکارا ہوا ہوتا ہے ،اللہ کی قسم ایسے شخص کی زندگی میں کسی
طرح کی برکت نہیں ہوتی ۔
قطع رحیم اللہ کی لعنت کا
سبب ہے ۔
قطع رحمی کرنے والوں میں صرف
برے اور بے دین لوگ نہیڻ ہوتے کچھ نیک صالح اور حاجی و نمازی لوگ بھی ہوتے ہیں جو
پنجوقتہ نماز کے ساتھ تہجد اور نماز چاشت کا بھی اہتمام کرتے ہیں پیر جمعرات کو
روزے بھی رکھتے ہیں لیکن ان کا کوئی عمل اللہ کے یہاں قبول نہیں ہوتا وجہ کچھ اور
نہیں صرف اور صرف قطع رحمی کے سبب ۔
میرے بھائیوں ہم ابھی چند
دنوں میں ماہ رمضان کا استقبال کرنے والے ہیں آج کی رات تمام لوگوں کے سارے گناہ
بخش دیئے جائیں گے سوائے مشرک اور کینہ پرور کے تین دن سے زیادہ اپنے آپ کو کسی سے
ناراض مت رکھو ہم ہم ہمیشہ شرک سے دوری اختیار کریں اور آپسی رنجشوں کو ختم کرلیں
رمضان کی آمد سے قبل ابھی ہمارے پاس سنہری موقع ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم رمضان
میں روزے تو رکھیں مگر ہمارے کوئی روزے مقبول نہ ہوں۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم نئے
کپڑے پہنے لوگوں کو عید کی مبارکبادی دیں دلوں کی سیاہی کے آگے ہمارے نئے کپرڑے
کسی کام کے نہ ہو ۔
یار رہے صلہ رحمی برکت کا
سبب ہے ،ہم اپنے رشتہ داروں کو جوڑیں آپس میں صلح کریں در گذر کا معاملہ کریں اگر
وہ غلطی پر ہیں تو ان کے ساتھ عفو کا معاملہ کریں آپ کینہ پرورش کرکے اللہ کے ہاں
گنہگار نہ ہوں سوچو آپ نے اللہ کے حقوق میں کتنی غلطیاں کی ہیں لیکن اللہ تو آپ کی
بخشش فرماتے ہیں
میرے بھائی آپ بھی لوگوں کی
غلطیوں کو معاف کریں ان کے ساتھ عفو درگذر کا معاملہ کریں !
یہ عفو و در گذر کا معاملہ
آج کی رات کے لئے خاص نہیں ہے ہمیشہ اس شعور کو بیدار رکھیں ابھی سے اپنے دل کو
شرک و بدعت اور کینہ پرورش سے صاف کریں اس لئے نہیں کہ آج پندرہ شعبان ہے بلکہ اس
لئے کہ ایسا کرنا رب دو جہاں کو پسند ہے۔