گناہوں
سے اجتناب کے لئے معاون اسباب
1-اللہ کی عظمت و جلال کا احساس
2-اللہ سے محبت
3-اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں اور احسانات
کا شعور دل میں بیدار کرنا.
4-اللہ کے غضب و انتقام کا احساس
5-خیرو فضل سے محرومی
6-خواہشات نفس اور شیطان کو زیر کرنے کی لذت
کا احساس
7-اللہ تعالی سے بدلے کی امید
8-اللہ تعالی خصوصی معیت کا احساس
9-موت کے اچانک ٹوٹ پڑنے کا احساس
10-عافیت(اطاعت الہی) اور آزمائش(ذنوب)
کا احساس.
11-برائیوں کے خلاف نفس سے جہاد کرنا.
12-سب سے زیادہ ہدایت یافتہ شخص وہ ہے جو
زیادہ جہاد کرنے والا ہو،سب سے بڑا جہاد انسان کا نفس،خواہشات،شیطان،اور دنیا سے
جہاد کرنا ہے....
نفس کے باطل خواہشات کاجڑ سے ہی ختم کردینا ، امام احمد کی مثال
اپنی خواہشات کو اللہ کی مرضی کا پابند بنانا.نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سے سوال کیا گیا کون سا جہاد سب سے اچھا ہے؟آپ نے فرمایا:یہ کہ تم اپنے نفس اور
خواہشات سے اللہ کی خاطر جہاد کرو
13-اللہ کی نشانیوں میں غور و فکر کرنا.
14-دنیا کے جلد زوال پذیر ہونے کا احساس.
15-ہر شئے کے مالک مطلق سے التجاء کرنا،سی پر
بھروسہ کرنا،(اسکی پناہ میں آنا)
16-خیر و شرکے پہلوؤں کی جانب محتاط رہنا
17-بھلائی کی طرف بڑھنے سے پہلے برائیوں سے
دوری اختیار کرنا.
18-حقیقی عزت اور نعمت جنت میں ہی ہونے کا
احساس.
19-نفس سے مجاہدہ اور اس کے لئے برے ماحول
سے دوری۔