محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ رسول اللہ کے واقعہ ہجرت کے باعڅث ہے کیونکہ ہجرت کی ابتداء ماہ ذوالحجہ کے اخیر میں ہوئی اس کے بعد جس کا نیا شاد طلوع ہوا وہ محرم تھا سن ۱۶ ہجری میں ابو موسی اشعری کے اشارہ اور عثمان وعلی کے مشورے پر حضرت عمر نے اس ماہ کو اسلامی کیلینڈر کا پہلا ماہ قرار دیا۔
حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے
یہ رسول اللہ کا پسندیدہ مہینہ ہے
حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے
یہ رسول اللہ کا پسندیدہ مہینہ ہے
ما رأيت رسول الله يتحرى صيام يوم فضله على غيره (ابن عباس)
رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ای ماہ کے ہیں
گناہوں کی معافی کا مہینہ ہے احتسب على الله أن يكفر السنة الماضية
اللہ کا مہینہ ہے شهر الله
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا نکاح ہوا
▪اسلامی سال کی ابتداء
محرم الحرام کے مہینے سے ہوتی ہے اور اس کی ابتداء صحابہ کرام کے مشورے سے حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت ١٦ھ میں ہوئی.
▪بنی ہاشم وبنی عبدالمطلب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور مسلمانوں
سے قریش کا قطع تعلق اسی ماہ سے شروع ہوا .
▪ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال اسی ماہ میں ہوا .
▪آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا ابو طالب کاانتقال اسی ماہ میں ہوا
.
▪عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی پیدائش اسی ماہ میں شعب ابی طالب میں
ہوئی.
▪علی بن
ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شادی حضرت فاطمہ بنت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے اسی ماہ ٣ھ میں
ہوئی .
▪غزوہ خیبر کا واقعہ اسی ماہ ٧ھ میں پیش آیا.
▪رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں اور لیڈروں جیسے حبشہ کابادشاہ نجاشی، روم کا بادشاہ
قیصر، فارس کابادشاہ کسریٰ، اور بلقاءکا بادشاہ حارث بن ابی شمر غسانی، قبطیوں کا
لیڈر مقوقس، اور یمامہ کا لیڈر ہوذ بن علی حنفی کواسی ماہ ٧ھ میں
دعوت اسلام دی.
▪رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نےرملہ بنت ابی سفیان سے اسی ماہ ٧ھ میں شادی کی .
▪جنگ قادسیہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی قیادت میں اسی ماہ ١٤ھ میں
اہل فارس کے خلاف ہوئی جس میں مسلمانوں کو کامیابی ملی
▪عیسی علیہ السلام کو آسمان کی طرف اسی ماہ میں اٹھایا گیا
▪ماریہ
قبطیہ ام ابراہیم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اسی ماہ ١٦ھ میں
ہوئی
▪عثمان
غنی رضی اللہ عنہ کو اسی ماہ ٢٤ھ میں امیر المومنین منتخب کیاگیا
▪عمروابن
العاص رضی اللہ عنہ کے ذریعے اسکندریہ اسی ماہ میں فتح ہوا
▪حسین بن
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کو اسی ماہ ٦١ھ میں
شہادت نصیب ہوئی
▪ہلاکو کے ہاتھوں اسی ماہ ٦٥٦ھ میں دولت عباسیہ کا خاتمہ ہوا
▪ابرھہ کے لشکروں پر اسی ماہ میں عذاب نازل ہوئی
▪دولت عثمانیہ کاخاتمہ اسی ماہ ١٣٣٧ھ میں
ہوا
▪عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی وفات ٢٧محرم ١٤٢٠ھ موافق
١٤مئی ١٩٩٩ء کو ہوئی
▪اللہ تعالیٰ
نے ابراہیم علیہ السلام کو اسی ماہ میں اپنا دوست چنا
▪حضرت سارہ کو اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی بشارت اسی ماہ میں
دی گئی
▪یوسف علیہ السلام کو مسافروں نے اسی ماہ میں کنویں سے نکالا اور جیل
سے بھی اسی ماہ میں آزاد ہوئے
▪یعقوب
علیہ السلام کی بنائی اسی ماہ میں واپس لوٹ آئی
▪ایک طویل مدت کے بعد یوسف علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام کی ملاقات
اسی ماہ میں ہوئی
▪ایوب علیہ السلام کو شفایابی اسی مہینے میں نصیب ہوئی ▪موسی علیہ
السلام نے اپنے لاؤ لشکرکے ساتھ سمندر کو اسی مہینے میں پار کیا
▪اللہ تعالیٰ نے فرعون اور اس کے لشکر کو سمندر میں اسی ماہ میں غرق کیا
▪اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام سے اسی ماہ میں کوہ طور پرکلام کیا
▪یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے اسی مہینے میں آزاد ہوئے
(زير إعداد)
(زير إعداد)