القائمة الرئيسية

الصفحات

اسلام کے منافى أمور(نواقض اسلام)


بسم الله الرحمن الرحيم
        جان لیجیئے کہ: اسلام سے خارج کرنے والے امور میں سے یہ دس بہت مہلک  ہیں:
         پہلا:اللہ تعالی کی عبادت میں شرک کرنا؛دلیل, ارشاد ربانی ہے:]إن الله لا يغفر أن يشرك به ويغفر ما دون ذلك لمن يشاء[ ترجمہ:(یقینا اللہ تعالی اپنے ساتھ شرک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے علاوہ جسے چاہے بخش دیتا ہے). غیر اللہ ؛جن یا قبر کیلئے قربانى پيش  کرنا بھی شرک میں شامل ہے.
         دوسرا:جو شخص اللہ اور اپنے درمیان واسطہ بنائے ،ان سے دعائیں کرے,اور ان سےشفاعت كا طلبگارہو،ان پر بھروسہ کرے ,ايسا شخص متفقہ طور پر کافر ہوگا.
        تیسرا:جو مشرکین کو کافر نہ سمجھے،یا انکے کفر میں شک کرے،یا انکے مذہب کو صحیح مانے؛ وه بهى متفقہ طور پر کافر ہے.
          چوتھا:جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ نبی rکے علاوہ کسی دوسرے کا طریقہ زیادہ مکمل ہے،یا آپ کے علاوہ کسی اور کا قانون زیادہ بہتر ہے-جیسا كہ: بعض لوگ طاغوتی قوانین کو أفضلیت دیتے ہیں-ایسے لوگ کافر ہیں.
          پانچواں:جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو ناپسند کرے-اگرچہ اس پر عمل بهى كرتاہو-ايسا شخص   متفقہ طور کافر ہے،ارشاد ربانی ہے:]ذلك بأنهم كرهوا ما أنزل الله فأحبط أعمالهم[ ترجمہ:(یہ اس لئے کہ وہ اللہ کے نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے،پس اللہ تعالی نے(بھی)ان کے اعمال ضائع کردیئے).
          چھٹا:جو اللہ کے دین سے متعلق کسی چیز،ثواب یا عذاب کا استہزاء کرے وہ کافر ہے،دلیل؛ اللہ کاقول:]قل أبا لله وآياته ورسوله كنتم تستهزءون*لا تعتذرواقد كفر تم بعد
إيمانكم[ ترجمہ:(کہہ دیجئے کہ اللہ،اسکی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہاری ہنسی مذاق کیلئے رہ گئے ہیں؟*تم بہانے نہ بناؤیقینا تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے).
        ساتواں:جادو-صرف اور عطف(میاں بیوی کے درمیان محبت یا نفرت پیدا کر نے کیلئے کیا جانے والاغير شرعى  عمل) سمیت-سو جو اس کا م كوانجام دے يا اس سے رضا مندی ظاہر کرے؛ کافرشمارہوگا ،ارشاد باری تعالی ہے:]وما يعلمان من أحد حتى يقولا إنما نحن فتنة فلا تكفر[ ترجمہ:(وہ دونوں بھی کسی شخص کو اس وقت تک نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں تو کفر نہ کر ).
        آٹھواں:مشرکین کا ساتھ دینا اور مسلمانوں کے خلاف انکا تعاون کرنا (بھی کفرہے)ارشاد باری تعالی ہے:]ومن يتولهم منكم فإنه منهم إن الله لا يهدي من هو كاذب كفار[ ترجمہ:(تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے گا وہ بے شک انھیں میں سے ہے،ظالموں کو تو اللہ ہر گز راہ راست نہیں دکھاتا).
        نواں:جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ بعض لوگوں پر رسول اللہ rکی اتباع واجب نہیں ہے اور ان کے لئے آپ rکی شریعت سے اسی طرح  خروج کی گنجائش  ہے  جس طرح حضرت خضر علیہ السلام کو موسی علیہ السلام کی شریعت سے نکلنے کی گنجائش تھی، وہ کافر ہے.
        دسواں:اللہ تعالی کے دین سے اعراض کرتے ہوئے نہ اسے سیکھنا اور نہ ہی اس پر عمل کرنا(بھی کفر ہے)اللہ تعالی فرماتا ہے:]ومن أظلم ممن ذكر بآيات ربه ثم أعرض عنها إنا من المجرمين منتقمون[ ترجمہ:(اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے،جسے اللہ تعالی کی آيتوں سے وعظ کیا گیا پھر بھی اس نے ان سے منھ پھیر لیا،(یقین مانو)کہ ہم
بھی گنہگاروں سے انتقام لینے والے ہیں  ).
        مذکورہ تمام نواقض کو انجام دينے والے اگر مجبور نہ كئےگئےہوں تو چاہے مذاق كرىں يا دل سے-اگرچہ  بحالت خوف ہى كىوں نہ ہو-سب برابر ہے.
        یہ سب نواقض بہت ہی مہلك  ہیں اور اکثر لوگوں سے واقع ہو جاتى ہیں،لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ ان سے ڈرتا رہے اور ان کے سلسلے میں خود كومحتاط ركھے.
        ہم اللہ تعالی سے اس کے غضب کو واجب کرنے والی چیزوں اور اس کے دردناک عذاب سے پناہ مانگتے ہیں.
اللہ تعالی کی رحمتیں نازل ہوں ہمارے  نبی حضرت محمد rاور ان کے آل و أصحاب  پر (ختم شده)   
         كتاب كى بعض اہم شروحات:
         سبل السلام شرح نواقض الإسلام,تأليف:شيخ ابن باز-رحمہ الله-.
         شرح نواقض الإسلام,تأليف:شيخ عبدالله بن عبدالرحمن الجبرين-رحمہ  الله-.
         دروس في شرح نواقض الإسلام,تأليف:شيخ صالح الفوزان-حفظہ  الله-.
         التبيان.في.شرح.نواقض.الاسلام,تأليف:شيخ سليمان العلوان.
         الإعلام بتوضيح نواقض الإسلام تأليف: عبدالعزيز الطريفي -حفظہ  الله-.
         تبصير الأنام بشرح نواقض الاسلام تأليف :شيخ عبدالعزيز بن عبدالله الراجحي-حفظہ  الله-. وغيره
مذکورہ كتب شروح کے علاوہ نواقض اسلام کی مزید  معرفت کیلئے شیخ عبداللہ بن محمد -رحمہ اللہ-کی کتاب:الكلمات  النافعة في المكفرات الواقعة کا مطالعہ بھی مفید ہوگا.

(ترجمة أردية   لكتاب : نواقض الاسلام   لشيخ  الاسلام محمد بن سليمان التميمي-رحمه الله-)