القائمة الرئيسية

الصفحات


نماز میں عام طور پر واقع ہونے والی  غلطیاں
☆وضوء کی غلطیاں:
بسم اللہ چھوٹنے پر وضوء دوبارہ کرنا۔
تین بار سے زائد اعضاء وضو کا دھونا۔
ایڑی کے دھونے کا اہتمام نہ کرنا۔
مسح کا تکرار
انگلیوں کے درمیان خلال نہ کرنا۔
☆وضوء کے بعد اور نماز سے پہلے واقع ہونے والی غلطیاں:
انگلیوں کے درمیان تشبیک۔
(راستے میں،یانماز کا انتظار کرتے ہوئے)
نماز کے لئے مسجد جاتے وقت تیز چلنا یا دوڑنا( خصوصا جب امام رکوع کے قریب یا رکوع کی حالت میں ہوتا ہے)۔
اقامت کے وقت نفل پڑھنا۔۔۔اسی طرح نماز فجر کے پہلے کی سنت
صفوں کو درست نہ کرنا،اور صفوں کے درمیان خالی جگہ چھوڑنا۔
 اما م کا اللہ اکبر کہہ کر فارغ ہونے سے پہلے تکبیرہ تحریمہ کہنا ۔
 رکوع کے لئے جھکتے وقت تکبیرہ تحریمہ کہنا۔
امام کے رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رکوع کرنا اور پھر اسے رکعت شمار کرنا 
سورہ فاتحہ اور اذکار نماز کو ہونٹ اور زبان کو حرکت دئیے بغیر دل میں پڑھنا:
رکوع کے لئے تکبیر کہنا اور تکبیر تحریمہ کو بھول جانا
قیام کی تکمیل سے پہلے ہی رکوع میں جھکتے وقت سورة فاتحہ کی قرات کا آغاز کرنا۔
رکوع میں پیٹھ کو معمولی جھکانا۔
نماز میں زیادہ حرکت کرنا اور انگلیاں پھوڑنا۔
نماز میں اطمینان کا نہ پایا جانا ۔
کھڑے ہونے کی طاقت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھنا ۔
امام کی مسابقت ۔
دوسرے سلام سے پہلے قضاء کیلئے کھڑے ہونا۔
مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اگر امام حالت سجدہ یا سجدہ کے مابین جلوس کی حالت میں ہو تو لوگوں کا امام کے قیام کا منتظر ہوکر اس کے ساتھ شامل نہ ہونا۔
سات اعضاء پر سجدہ نہ کرنا۔
رکوع اور سجدہ کی حالت میں قرآن پڑھنا ۔
مسجد میں تیز آواز بلند کرنا۔
امام کے سلام پھیرے کے فورا بعد مسجد سے نکل جانا۔
نمازیوں کے سامنے سے گذرنا۔
☆غسل کئے بغیر مسجد جانا۔
جلدی نہ جانا۔
امام کے قریب نہ ہونا۔
اذان کے وقت انتظار اور پھر خطبہ کے دوران تحیہ المسجد پڑھنا۔
دوسری رکعت کے رکوع کے بعد داخل ہوکر دو ہی رکعت پڑھنا۔
دوران خطبہ دعاء کیلئے ہاتھ اٹھانا۔

خطبہ کے دوران گفتگو ۔

☆☆☆