دینی طلبہ کیلئے اہم کتابیں
تحرير:العلامة محمد صالح العثيمين رحمه الله
ترجمة:ممتاز عالم نسيم أحمد النوري(قصيم،سعودى عرب)
نوٹ:یہ طالبان علوم نبوت کیلئے مختلف شرعی فنون میں مرجع کی حیثیت رکھنے والی اہم کتابوں کے سلسلے میں نایاب فتوی ہے.
سوال:ہمیں ایسی کتابوں کی بابت نصیحت کیجئے جنھیں دینی علوم کا طالب اپنے پاس رکھ کر پڑھے اور اس کی طرف مراجعہ کرتا رہے.جواب:تمام تر تعریفیں اللہ عزوجل کیلئے ہیں اور درود و سلام کے نذرانے ہوں اللہ کے پیارے رسول اور ان کے تمام آل اور اصحاب پر.
پہلا:عقیدہ:
١-کتاب(ثلاثة الأصول).
٢-کتاب(القواعد الأربع)
٣-كناب(كشف الشبهات)
٤-كتاب(التوحيد).
یہ چاروں کتابیں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی تالیف کردہ ہیں.
٥-کتاب (العقيدة الواسطية) اس کے اندر توحید اسماء و صفات سے متعلق بے مفید ابواب شامل ہیں، اس باب کی بہترین تالیفات میں سے ہے، اس کی قراءت اور مراجعہ از حد مفید ہوگی.
٦-کتاب (الحموية).
٧-كتاب(التدمرية)، یہ دونوں رسالے (واسطیہ) کے مقابلے کافی وسیع ہیں.
اور یہ تینوں کتابیں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تالیف ہیں.
٨-کتاب (العقيدة الطحاوية) از:شيخ ابوجعفر احمد بن محمد طحاوي.
٩-كتاب(شؤح العقيدة الطحاوية) از:ابوالحسن علي بن أبي العز.
١٠-كتاب(الدرر السنية في الأجوبة النجدية) جمع وترتيب از شيخ عبدالرحمن بن قاسم رحمه الله تعالى.
١١-كتاب (الدرة المضيئة في عقيدة الفر قة المرضية) از:محمد بن احمد السفاريني الحنبلي،،،، واضح رہے کہ اس کتاب میں موجود چند اطلاقات منہج سلف کے مخالف ہیں، جیسے کہ ان کا قول:
وليش ربنا بجوهر ولا عرض ولا جسم تعالى في العلا
اس لئے طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کتاب کو کسی سلفی عقیدہ کے جانکار شیخ کی نگرانی میں پڑھے تاکہ وہ اس میں موجود منہج سلف صالح سے مخالف اطلاقات کی وضاحت کردیں.
لوامع الأنوار البھیة و سواطع الأسرار الأثرية لشرح الدرة المضية في عقيدة الفرقة المر ضية